0
Monday 17 Feb 2020 19:01

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ و اجلاس صوبائی شوریٰ طلب

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ و اجلاس صوبائی شوریٰ طلب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی دو روزہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ اور صوبائی شوریٰ کا اجلاس 22 اور 23 فروری 2020ء بروز ہفتہ و اتوار پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین اور ہر ضلع سے دو، دو تنظیمی مسئولین شریک ہوں گے۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کمیل رضا نے اسلام ٹائمز کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ اور صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں مرکزی رہنماء بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس دستوری تقاضوں کے مطابق طلب کیا گیا ہے، جبکہ ورکشاپ کا مقصد تنظیمی احباب کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور انہیں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق فکری تربیت فراہم کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 845103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش