0
Monday 17 Feb 2020 19:10

کرونا وائرس کا 40 سال قبل لکھے گئے ناول میں تذکرہ سامنے آ گیا

کرونا وائرس کا 40 سال قبل لکھے گئے ناول میں تذکرہ سامنے آ گیا
اسلام ٹائمز۔ چین کے شہر ووہان میں پھیلے کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک 17 سو سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ 25 ملکوں تک پھیل چکا ہے۔ کرونا وائرس کے حوالے سے آئے روز نت نئے انکشافات سامنے آتے رہتے ہیں، جن میں حالیہ اضافہ اس ناول کا ہوا ہے جو 40 سال پہلے لکھا گیا تھا۔ ’The Eyes of Darkness‘ نامی ناول 1981 میں ڈین کونٹز نامی مصنف نے لکھا تھا، جس میں اس نے کرونا وائرس کو ’ووہان 400‘ کا نام دیا تھا۔ اس ناول میں ’ووہان 400‘ وائرس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اسے ایک لیبارٹری میں ہتھیار کے طور پر بنایا گیا ہے۔

ڈیرن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اس ناول کے ٹائٹل اور اس صفحے کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں کرونا وائرس کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں وہ عجائبات سے بھری پڑی ہے۔‘ یاد رہے کہ مبصرین بھی ان خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ وائرس امریکہ کا پیدا کردہ ہے، اور اسے چین کی بڑھتی ہوئی معاشی طاقت کو روکنے کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس وائرس کے بعد چین کو معاشی حوالے سے بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے، چین دنیا بھر سے کٹ کر رہ گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 845107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش