QR CodeQR Code

امید ہے افغانستان ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا، شاہ محمود قریشی

17 Feb 2020 19:39

مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان تنازع کے حل کا فریق ہے اور اس نے افغان جنگ کی بہت زیادہ قیمت ادا کی ہے، افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری نے بہت کم امداد دی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا افغانستان میں ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا۔ افغانستان میں امن و استحکام اور افغان مہاجرین پر مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان تنازع کے حل کا فریق ہے اور اس نے افغان جنگ کی بہت زیادہ قیمت ادا کی ہے، افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری نے بہت کم امداد دی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے پر انحصار ہے، ہمیں پائیدار امن کیلئے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا ہو گا، افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں اور سیاسی حل کیلئے لچک کی ضرورت ہے، پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت مرحلہ وار وطن واپسی چاہتا ہے۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے عالمی برادری کی امداد بہت کم رہی، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا، امریکا ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائے گا، ہمیں امن دشمنوں کے ناپاک عزائم مشترکہ طور پر ناکام بنانا ہوں گے، افغان امن کیلئے مثبت کردار، پاکستان کے مفاد میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 845115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845115/امید-ہے-افغانستان-ماضی-کی-غلطیاں-نہیں-دہرائے-گا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org