QR CodeQR Code

جی بی پولیس اہلکاروں کو فارنزک سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تفتیش کی ٹریننگ دی جائیگی، آئی جی

17 Feb 2020 20:27

پیر کے روز پولیس ٹریننگ کالج کے دورے کے موقع پر ڈاکٹر مجیب الرحمن خان نے کہا کہ فورس کو بنانے میں تربیتی اداروں کا اہم کردار ہوتا ہے، پی ٹی سی میں ہونے والے مختلف کورسز کے نصاب میں اصلاحات لائی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمٰن خان نے کہا ہے کہ جی بی پولیس کے اہلکاروں کو فارنزک سائنس، کرائم سین و جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تفتیش اور پولیس ٹریننگ کالج میں عالمی معیار کے مطابق ٹریننگ دلوائی جائے گی۔ پیر کے روز پولیس ٹریننگ کالج کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ فورس کو بنانے میں تربیتی اداروں کا اہم کردار ہوتا ہے، پی ٹی سی میں ہونے والے مختلف کورسز کے نصاب میں اصلاحات لائی جائیں گی۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ آئندہ جی بی پولیس کے افسران پی ٹی سی میں زیر تربیت اہلکاروں کو لیکچرز دینگے، لوئر کلاس کورس فوری شروع کیا جائے گا۔ اس سے پہلے جب آئی جی پی ڈاکٹر مجیب الرحمان خان پی ٹی سی پہنچے تو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز افضل محمود بٹ نے کمانڈنٹ پی ٹی سی زاہد اقبال کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ پولیس کے ایک دستے نے آئی جی پی کو سلامی دی۔ بعد ازاں کمانڈنٹ زاہد اقبال نے پی ٹی سی کے حوالے سے بریفنگ دی۔


خبر کا کوڈ: 845127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845127/جی-بی-پولیس-اہلکاروں-کو-فارنزک-سائنس-اور-جدید-ٹیکنالوجی-کے-ذریعے-تفتیش-کی-ٹریننگ-دی-جائیگی-ا-ئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org