QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج، ہنگامہ آرائی

17 Feb 2020 21:23

اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسمبلی اجلاس کو مذاق بنایا ہوا ہے، اجلاس بلایا جاتا ہے مگر حکومتی اراکین نہیں آتے ہیں، اجلاس میں اسپیکر مشتاق غنی وزیر خوراک قلندر لودھی پر برہم ہوگئے، آپ وزراء کو کیوں نہیں بلاتے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس ہنگامہ آرائی کی نظر ہوگیا، اپوزیشن اراکین نے حکومتی وزراء کی عدم موجودگی پر اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، ایوان میں چینی چور اور آٹا چور کے نعرے لگائے گئے، نگہت اورکزئی نے اسپیکر کی کرسی پر قبضہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا، اپوزیشن ممبران نے اسپیکر ڈائس کا گھیرا کیا، چینی چور اور آٹا چور کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسمبلی اجلاس کو مذاق بنایا ہوا ہے، اجلاس بلایا جاتا ہے مگر حکومتی اراکین نہیں آتے ہیں، اجلاس میں اسپیکر مشتاق غنی وزیر خوراک قلندر لودھی پر برہم ہوگئے، آپ وزراء کو کیوں نہیں بلاتے، اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی پر اسپیکر نے اجلاس 10 منٹ کیلئے ملتوی کر دیا۔ اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر بھی اپوزیشن اراکین کا احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رہی، اس دوران صوبائی وزیر تعلیم کو بل بھی پیش نہیں کرنے دیا گیا، صوبائی وزیر تعلیم نے احتجاج کے دوران ایک بل پیش کیا، بعد ازاں اسپیکر مشتاق غنی نے اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 845137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845137/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-میں-اپوزیشن-کا-احتجاج-ہنگامہ-آرائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org