0
Tuesday 12 Jul 2011 15:38

اسلام کو سید حسن نصراللہ جیسے مجاہدین پر فخر ہے، شیخ الازہر مصر

اسلام کو سید حسن نصراللہ جیسے مجاہدین پر فخر ہے، شیخ الازہر مصر
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق شیخ الازہر مصر جناب احمد الطیب نے کہا ہے کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک نے ان پر دباو ڈال رکھا تھا کہ اہل تشیع کے کفر کا فتوا جاری کریں تاکہ اس طرح اسرائیل کی خواہش کے مطابق مسلمان اقوام کے درمیان فرقہ وارانہ جنگ شروع کرائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حسنی مبارک نے کئی بار مجھ سے مطالبہ کیا کہ اہل تشیع اور حزب اللہ لبنان کے خلاف فتوا صادر کروں لیکن میں نے شدید دباو کے باوجود اسکا یہ مطالبہ رد کر دیا۔
شیخ الازھر مصر نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام سید حسن نصراللہ جیسے مجاہدین پر فخر کرتا ہے، وہ مجاہدین جنہوں نے صہیونیستوں کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی بھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ اور انکے گروہ میں شامل مجاہدین چاہے جس فرقے سے تعلق رکھتے ہوں بالآخر مسلمان اور مجاہد ہیں۔
جناب احمد الطیب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ الازھر مسلمانوں کا گھر ہے اور اسکے دروازے مسلمانوں کے تمام فرقوں پر کھلے ہیں کہا: "اہل تشیع امت مسلمہ کا جزء لاینفک ہیں اور ہم انکے پیچھے نماز پڑھتے ہیں اور یہ دعوا کہ اہل تشیع کے پاس قرآن کے علاوہ کوئی دوسری آسمانی کتاب ہے سراسر جھوٹا اور باطل ہے"۔
شیخ الازھر مصر نے کہا کہ شیعہ اور سنی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور دونوں فرقوں میں جو تھوڑا بہت فرق ہے وہ ان فرقوں کے پیروکاروں کے درمیان مسئلہ امامت سے متعلق عقائد کی وجہ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 84514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش