0
Monday 17 Feb 2020 21:47

کراچی، چند سڑکوں پر ٹریفک کی سمت آزمائشی طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی، چند سڑکوں پر ٹریفک کی سمت آزمائشی طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے چند سڑکوں پر ٹریفک کی سمت کو 15 فروری 2020ء سے آزمائشی طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لکی اسٹار، زیب النساء اسٹریٹ سے آواری ٹاور کی جانب آنے والی ٹریفک کو ٹرنٹی اسکول سے دائیں جانب موڑ کر فوارہ چوک، میری ویدر (میٹروپول) سے ہوتے ہوئے کینٹ اسٹیشن، شارع فیصل اور کلفٹن کی جانب جا سکے گی۔ فاطمہ جناح روڈ، آواری ٹاور تا ٹرنٹی اسکول ون وے کیا جا رہا ہے، لہٰذا ٹرنٹی اسکول جانے والے آواری ٹاور سے بائیں جانب جا سکیں گے۔ فاطمہ جناح تا فوارہ چوک ٹرنٹی اسکول اسٹریٹ کو نو پارکنگ زون قرار دے دیا گیا ہے، اس پر کسی بھی قسم کی گاڑی پارک کرنا منع ہوگا۔ کسی بھی قسم کی زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے درج بالا پلان پر عمل کریں اور ٹریفک پولیس کی ہیلپ کیلئے ہماری ہیلپ لائن نمبر 1915 یا واٹس ایپ نمبر 03059266907 پر کال کرکے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش