0
Monday 17 Feb 2020 22:16

روندو، شنگوس میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ دو ماہ بعد بھی نہ رک سکا

روندو، شنگوس میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ دو ماہ بعد بھی نہ رک سکا
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع روندو شنگوس اور آس پاس کے علاقے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ پیر کے روز روندو کے گاؤں شنگوس میں اچانک زلزلہ آنے سے لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے ساتھ پہاڑوں سے دھواں اٹھنے لگا۔ پہاڑوں سے پتھر اور مٹی گرنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یاد رہے کہ موضع شنگوس میں گزشتہ دو ماہ سے روازنہ مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ تاہم پیر کے روز دن کے وقت شدید زلزلے اور پہاڑوں سے اٹھتے دھواں نے خوف پھیلایا۔ خوف کے مارے لوگ شام تک گھروں میں نہیں جا سکے۔ علاقے کے عمائدین حاجی نذیر و دیگر نے بتایا کہ شنگوس میں تو دو ماہ سے مسلسل جھٹکے آر رہے ہیں لیکن پیر کے روز شدت بہت زیادہ تھی، یہ جھٹکے سبسر اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شنگوس کے عوام کھیتوں اور میدانوں میں خیمے لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں کیونکہ مسلسل جھٹکوں کی وجہ سے لوگ گھروں میں نہیں رہ سکتے۔ کئی لوگوں نے کھیتوں میں خیمے نصب کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے اس سال گندم کی کاشت بھی نہیں ہو سکی، اہلیان شنگوس حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ شنگوس کے عوام کو خوف سے نکالے۔ جیالوجیکل سروے کرے کیونکہ عوام گھروں میں رہنے سے گھبراتے ہیں، انکو محفوظ جگہ فراہم کرے۔ یہ مسئلہ دو ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر درپیش ہے۔ لیکن آج کا زلزلہ انتہائی شدید تھا۔
خبر کا کوڈ : 845147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش