0
Monday 17 Feb 2020 22:59

منڈی بہاؤالدین، لاپتہ مزمل حسین کی اعضاء بریدہ نعش برآمد

منڈی بہاؤالدین، لاپتہ مزمل حسین کی اعضاء بریدہ نعش برآمد
اسلام ٹائمز۔ منڈی بہاؤالدین سے ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی مسخ شدہ بوری بند لاش برساتی نالے سے برآمد ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ منڈی بہاؤالدین کے تھانہ سول لائن کے ڈھوک مراد کی حدود میں مالووال کا رہائشی مزمل حسین قوم دیندار ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہوگیا تھا۔ مزمل حسین کے ورثاء نے اس کو تلاش کرنے کیلئے پولیس سے بھی رابطہ کیا، مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ آج تھانہ سول لائن کی حدود میں ہی واقع برساتی نالے سے دو خون آلود بند بوریاں برآمد ہوئیں، جس میں سے ایک بوری کے اندر مزمل حسین کی ہاتھ پاؤں کٹی نعش بند تھی جبکہ دوسری بوری میں اس کے قطع شدہ اعضاء بند تھے۔ پولیس نے اعضاء اور اعضاء بریدہ نعش قبضہ میں لیکر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 845158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش