QR CodeQR Code

بونیر میں معصوم بچی کیساتھ درندہ صفت شخص کی زیادتی

18 Feb 2020 00:38

آئے روز معصوم بچوں اور بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے اس اہم معاملہ پر ابھی تک کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا اور نہ ہی سخت قانون سازی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے جبوگے دوکاڑا میں ایک 5 سالہ بچی کو اس کے ایک رشتہ دار نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کو بیان دیتے ہوئے بچی کا کہنا تھا کہ وہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ایک آدمی اسے پکڑ کر ویران مقام پر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واضح رہے کہ آئے روز معصوم بچوں اور بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے اس اہم معاملہ پر ابھی تک کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا اور نہ ہی سخت قانون  سازی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 845166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845166/بونیر-میں-معصوم-بچی-کیساتھ-درندہ-صفت-شخص-کی-زیادتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org