0
Tuesday 18 Feb 2020 00:38

بونیر میں معصوم بچی کیساتھ درندہ صفت شخص کی زیادتی

بونیر میں معصوم بچی کیساتھ درندہ صفت شخص کی زیادتی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے جبوگے دوکاڑا میں ایک 5 سالہ بچی کو اس کے ایک رشتہ دار نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کو بیان دیتے ہوئے بچی کا کہنا تھا کہ وہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ایک آدمی اسے پکڑ کر ویران مقام پر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واضح رہے کہ آئے روز معصوم بچوں اور بچیوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے اس اہم معاملہ پر ابھی تک کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا اور نہ ہی سخت قانون  سازی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 845166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش