0
Monday 17 Feb 2020 23:14

لوگوں کو سہانے خواب دکھانے والے یوٹرن کی سیاست کر رہے ہیں، جاوید ہاشمی

لوگوں کو سہانے خواب دکھانے والے یوٹرن کی سیاست کر رہے ہیں، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شریف فیملی کی کمپنیوں پر نیب کے چھاپے حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیوں کے سوا اور کچھ نہیں، حیران ہوں کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر اُتر آئی ہے، کارکن پارٹی پارٹی کا اثاثہ ہیں جس پر مجھے اور پارٹی قیادت کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) سٹی کے نائب صدر مسعود قریشی کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری اسلم ہمایوں ایڈووکیٹ، منیر اختر لنگاہ، چوہدری عنائیت اللہ، پروفیسر تحسین غنی، عابد باکسر، فلک شیر بھٹی، مشتاق کھوکھر بھی موجود تھے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج میں (ن) لیگ کے ساتھ کھڑا ہوں، (ن) لیگ ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں حل کرسکتی ہے، عوام کے سامنے آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ظاہر ہو چکا ہے، سہانے خواب دکھانے والے مسائل حل کرنے کی بجائے یوٹرن کی سیاست کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج ایک بار پھر عوام کی نگاہیں مسلم لیگ (ن) پر لگی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش