0
Monday 17 Feb 2020 23:17

راولپنڈی، بچوں کے اغواء میں ملوث میاں بیوی گرفتار،گینگ میں شامل تیسری رکن کی تلاش جاری

راولپنڈی، بچوں کے اغواء میں ملوث میاں بیوی گرفتار،گینگ میں شامل تیسری رکن کی تلاش جاری
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی ميں نومولود بچوں کو اغواء کرنیوالے گروہ میں شامل میاں بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے بچوں کو اغواء کرتے تھے، 6 فروری کو اغواء کیا گیا بچہ بھی بازياب کرا لیا گیا۔ راولپنڈی میں نومولود بچوں کو اغواء کرنیوالے 3 رکنی گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میاں بیوی خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہیں، جنہوں نے اسی ماہ 3 دن کا ایک بچہ اغواء کیا تھا۔ پولیس کے مطابق 3 فروری کو ڈھوک عالم شیر کے رہائشی شاہد الوراء کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی، پڑوسی خاتون نے گھر آکر خود کو لیڈی ڈاکٹر ظاہر کیا اور بچے کو طبی معائنے کے بہانے اسپتال لے گئی مگر واپس نہ آئی۔ مغوی بچے کے والد نے بتایا کہ خاتون جلد بچہ واپس لانے کا کہہ کر گئی تھی، اس کے نہ آنے پر ہم نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔

ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار محمد آصف یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مغوی کے والدين کی شکايت پر پوليس نے کارروائی کی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اغواء کار میاں بیوی کو گرفتار کرکے مغوی بچہ بھی بازیاب کرالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغواء میں تین رکنی گینگ ملوث ہے، جس کی تیسری خاتون رکن کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ پولیس نے ملزم کا جسمانی اور اس کی بیوی کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا، گینگ میں شامل دوسری ملزمہ کی گرفتاری کيلئے نادرا سے مدد حاصل کرلی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 845169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش