0
Monday 17 Feb 2020 23:28
چیئرمین پی پی پی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سوال جمع کرا دیئے

احسان اللہ احسان کی رہائی یا فرار، بلاول بھٹو کی حکومت سے تحریری جواب طلبی

احسان اللہ احسان کی رہائی یا فرار، بلاول بھٹو کی حکومت سے تحریری جواب طلبی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی رہائی یا فرار سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے باقاعدہ تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپنے تحریری سوالات جمع کرائے ہیں۔ بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ سے احسان اللہ احسان سے متعلق جواب مانگے ہیں۔ بلاول بھٹو نے 12 فروری کو اپنے سوالات قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بلاول بھٹو کے تحریری سوالات کے وصول ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے سوال کیا ہے کہ بتایا جائے کہ کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کیا زیرحراست ہیں؟ بلاول بھٹو نے تحریری طور پر پوچھا ہے کہ اگر احسان اللہ احسان زیر حراست نہیں تو کیا اس کے فرار کی خبریں درست ہیں؟ احسان اللہ احسان کا موجودہ اسٹیٹس کیا ہے؟ خیال رہے کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اس سے قبل احسان اللہ احسان کے فرار کی پہلی بار سرکاری سطح پر باقاعدہ تصدیق کی تھی۔ ہم نیوز نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے سے متعلق خبر کی صداقت پر سوال کیا تو انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بھی یہ خبر سنی ہے، اس سے متعلق ریاست باخبر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے پتہ ہے وہ چلا گیا ہے اس لیے خبر کی تصدیق کر رہا ہوں، اس پر بہت کا کام ہو رہا ہے، آپ کو جلد خوش خبری ملے گی۔ یاد رہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک آڈیو بیان میں دعوی کیا تھا کہ وہ سرکاری تحویل سے فرار ہو کر ترکی پہنچ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش