0
Monday 17 Feb 2020 23:58
سپہ سالار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

پاکستان امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے، آرمی چیف

پاکستان امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی اور خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران افغان پناہ گزین، افغان مفاہمتی عمل اور مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاہم پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں قابل تحسین کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی کامیابیاں غیر معمولی ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو کشمیر میں آزادانہ کام کا موقع دینے پر بھی پاکستان کے مشکور ہیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہو چکی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں گراں قدر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش