0
Tuesday 18 Feb 2020 00:08

بھارت نے کشمیریوں کی حامی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ڈی پورٹ کر دیا

بھارت نے کشمیریوں کی حامی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ڈی پورٹ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔ امیگریشن حکام نے بغیر کوئی وجہ بتائے  لیبر پارٹی کی رُکن ڈیبی ابراہمز کو اکتوبر 2020 تک کا ویزا ہونے کے باوجود دہلی کے اندرا گاندھی ایئر پورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا۔ ڈیبی ابراہمز مقبوضہ وادی پر بھارتی مظالم اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے پر کڑی تنقید کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ وہ آل پارٹی پارلیمینٹری گروپ فور کشمیر کی سربراہ بھی ہیں۔ ٹویٹ کے ذریعے انہوں  نے بتایا کہ دہلی ایئر پورٹ پر  امیگریشن حکام ان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آئے اور انہیں بتایا گیا کہ ویزہ منسوخ ہونے کی وجہ سے انہیں ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ ڈیبی ابراہمز نے ویزہ منسوخی کا سبب جاننے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا اور واپسی کے لیے زبردستی جہاز پر سوار کروا دیا گیا۔ برطانیہ میں کام کرنے والی مختلف کشمیری تنظمیوں نے اس بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 845179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش