0
Tuesday 18 Feb 2020 00:49

کورونا افریقا میں پھیلا تو ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں، بل گیٹس

کورونا افریقا میں پھیلا تو ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں، بل گیٹس
اسلام ٹائمز۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس اگر افریقا میں پھیلا تو ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق واشنگٹن میں امریکن ایسوسی ایشن آف سائنس (AAAS) سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ براعظم افریقا میں صحت عامہ کا نظام کورونا کا مقابلہ کرنے کا متحمل نہیں، اگر وائرس وبا کی صورت میں پھیل گیا تو چین سے کہیں گنا زیادہ نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سب صحارن افریقا کے لیے کورونا وائرس ایبولا سے زیادہ تباہ کُن ثابت ہوگا اگرچہ اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح تو زیادہ نہیں تاہم ایبولا کے مقابلے میں اس کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افریقا میں علاج معالجے اور صحت عامہ کے شعبوں میں پسماندگی کے باعث اس کا مقابلہ کرنا انتہائی دشوار ہوگا۔ مصر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آچکا ہے جس کے بعد وائرس براعظم افریقا پہنچنے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں چین اور افریقا کے مابین سفر میں کئی گنا اضافہ سامنے آیا ہے اور پچھلی ایک دہائی میں دونوں خطوں کے مابین پروازوں میں 600 گنا اضافہ ہوا ہے۔ 2017 تک افریقا کے مختلف ممالک میں تعمیراتی اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ چکی تھی۔ الجیریا، انگولا، نائجیریا، ایتھوپیا اور زمبیا میں سب سے زیادہ چینی باشندے موجود ہیں۔ انہی حقائق کے پیش نظر افریقا میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش