0
Tuesday 18 Feb 2020 00:00

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا کوئی سیاسی حربہ نہیں، فواد چوہدری

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا کوئی سیاسی حربہ نہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ریگولیٹ ہونا چاہیئے، اگر کوئی اعتراض ہے تو دور کروائیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے پر عزت اور وقار کے حقوق کہاں گئے؟ 30، 30 ہزار روپے میں سوشل میڈیا پر پیجز بنے ہوئے ہیں، جبکہ گروپ بھی ہیں، جنہیں پیسے دیں تو وہ پورا دن تنقید کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی سوشل میڈیا ان ریگولیٹڈ نہیں ہے، اس پر بحث نہیں ہونی چاہیئے کہ سوشل میڈیا ان ریگولیٹ ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا کوئی سیاسی حربہ نہیں ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق ہائیکورٹ تجاویز دے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے قوانین درست بھی استعمال ہوئے اور غلط بھی استعمال ہوئے، قوانین ٹھیک ہوتے ہیں، ان پر عملدرآمد کیسے ہوتا ہے، یہ دیکھنا ہوتا ہے، کمپنیاں ہوں یا عناصر، سب پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، میں کہتاہ وں یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ سوشل میڈیا کو بےلگام چھوڑ دیں، سوشل میڈیا ریگولیٹ ہونا چاہیئے اگر کوئی اعتراض ہے تو دور کروائیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ریگولیٹ ہونا چاہیئے، یقینی بنائیں کہ غلط استعمال نہ ہو، اگر خدشہ ہے کہ حکومت کنٹرول کرے گی تو خامیاں نکال کر لائیں۔
خبر کا کوڈ : 845182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش