QR CodeQR Code

ریاستی امور کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، مودی اگر مذہب کی آڑ لے گا تو مسائل بڑھیں گے، قمر زمان کائرہ

18 Feb 2020 07:34

لاہور میں جناح، بھٹو اور اقلیتوں کے حقوق پر منعقدہ سیمینار سے چودھری منظور احمد، سہیل وڑائچ، چودھری اسلم گل، ملک عثمان، خالد گل، ایڈون سہوترا نے بھی خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل شہری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے مقا بلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کیلئے سب سے زیادہ کام کئے۔ مقامی ہوٹل میں جناح، بھٹو اور اقلیتوں کے حقوق پر منعقدہ سیمینار سے چودھری منظور احمد، سہیل وڑائچ، چودھری اسلم گل، ملک عثمان، خالد گل، ایڈون سہوترا نے بھی خطاب کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا جدید ریاستوں میں مختلف مذاہب، مسالک، زبانوں اور تہذیبوں کے لوگوں کو حقوق دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی مسئلے کا حل ہے تو وہ موجود ہے، ہمیں ملک میں لسانی، مذہبی، مسلکی امتیاز کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی لڑائی طبقاتی اور جمہوری حقوق کی ہے، ریاستی امور کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اگر مذہب کی آڑ لے گا تو مسائل بڑھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 845191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845191/ریاستی-امور-کا-مذہب-سے-کوئی-تعلق-نہیں-ہوتا-مودی-اگر-کی-ا-ڑ-لے-گا-مسائل-بڑھیں-گے-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org