QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور پہنچ گئے

18 Feb 2020 08:54

سیکرٹری جنرل یو این او انتونیو گوتریس آج لمز یونیورسٹی کا دورہ کریں گے جہاں یوتھ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیر صحت ڈی ایچ اے میں پولیو کے قطرے پلائیں گے، جس کے بعد گورودوارہ کرتار پور کا دورہ اور ظہرانے میں شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور پہنچ گئے، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے استقبال کیا، سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بچیوں نے گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور سیف انجم، سی سی پی او ذوالفقار حمید اور دیگر افسران نے بھی موجود تھے۔ سیکرٹری جنرل یو این او انتونیو گوتریس آج لمز یونیورسٹی کا دورہ کریں گے جہاں یوتھ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیر صحت ڈی ایچ اے میں پولیو کے قطرے پلائیں گے، جس کے بعد گورو دوارہ کرتارپور کا دورہ اور ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

انتونیو گورتریس گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب چودھری سرور سے بھی ملاقات کریں گے۔ یو این او کے سیکرٹری جنرل بادشاہی مسجد، شاہی حمام، سمر پیلس، شیش محل اور حضوری باغ کا دورہ بھی کریں گے۔ یو این او کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اعزاز میں حضوری باغ میں عشائیہ بھی دیا جائیگا جہاں مختلف ثقافتی رقص بھی پیش کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 845198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845198/اقوام-متحدہ-کے-سیکرٹری-جنرل-انتونیو-گوتریس-لاہور-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org