QR CodeQR Code

مواصلاتی بریک ڈاؤن کے نتیجے میں کشمیر کی معیشت ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہوگئی، سیتا رام یچوری

18 Feb 2020 09:15

کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر کا کہنا تھا کہ زعفران صنعت کو بھاری نقصان پہنچا اور اس کے لئے مواصلاتی بریک ڈاؤن کے علاوہ موسمی صورتحال بھی ذمہ دار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے سینئر لیڈر و ممبر آف پارلیمنٹ سیتا رام یچوری نے کہا کہ 5 اگست سے عائد کردہ بندشوں اور مواصلاتی بری ڈاؤن کی وجہ سے کشمیر کے کاروباری طبقوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اناہوں نے ایک نیوز چینل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف تاجر، صنعتکار اور کارخانہ دار بھاری نقصانات سے دوچار ہوئے بلکہ بندشوں اور مواصلاتی بریک ڈاؤن نے سیاحتی صنعت اور میوہ صنعت کی کمر بھی توڑ دی۔ سیتا رام یچوری کا کہنا تھا کہ امسال کشمیر کی میوہ صنعت کو جتنا نقصان پہنچا، اتنا کبھی نہیں پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت اور میوہ صنعت ہی کشمیر میں روزگار اور آمدن کی دو بنیادی ذرائع ہیں لیکن یہ دونوں ذرائع اس سال تباہ ہوکر رہ گئے۔

اس دوران سی پی آئی ایم کے لیڈر یوسف تاریگامی نے بتایا کہ گذشتہ چھ ماہ سے جاری غیریقینی صورتحال کی وجہ سے کشمیر کی تاجر برادری، صنعتکاروں، ہوٹل مالکان باغات مالکان کو ہزاروں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کے وعدوں کی کھل کر مخالفت کی۔ گذشتہ برس 5 اگست کو دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم اور تنظیم نو سے متعلق بلوں کو بھارتی پارلیمان میں پیش اور منظور کئے جانے کے پیش نظر عائد کردہ سخت بندشوں، مواصلاتی بریک ڈاؤن اور بعد ازاں شروع ہونے والی غیر اعلانیہ ہڑتال نے کشمیر کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ معیشت سے وابستہ طبقات کا کہنا ہے کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران کشمیر کی معیشت کو ہزاروں کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 845202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845202/مواصلاتی-بریک-ڈاؤن-کے-نتیجے-میں-کشمیر-کی-معیشت-ناقابل-تلافی-نقصان-سے-دوچار-ہوگئی-سیتا-رام-یچوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org