QR CodeQR Code

جے یو آئی (ف) لاہور کی مجلس عاملہ کا اعلان کر دیا گیا

18 Feb 2020 09:33

مجلسِ عاملہ کے سرپرست مولانا راشد میاں، قاری مومن شاہ، مولانا حافظ اشرف گجر اور حافظ محمود اشرف ہوں گے جبکہ لاہور شہر کے امیر محمد افضل خان، نائب امراء جمال عبدالناصر، مفتی سیف اللہ، شیخ ابوبکر، مولانا بشیر یوسف زئی اور ناظم عمومی لاہور شہر حاجی عرفان شجاع بٹ ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) پنجاب کے امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمٰن نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام لاہور سٹی کی مجلس عاملہ کا اعلان کر دیا ہے۔ مجلسِ عاملہ کے سرپرست مولانا راشد میاں، قاری مومن شاہ، مولانا حافظ اشرف گجر اور حافظ محمود اشرف ہوں گے جبکہ لاہور شہر کے امیر محمد افضل خان، نائب امراء جمال عبدالناصر، مفتی سیف اللہ، شیخ ابوبکر، مولانا بشیر یوسف زئی اور ناظم عمومی لاہور شہر حاجی عرفان شجاع بٹ ہوں گے۔

اسی طرح نائب نظماء میں چودھری امتیاز قمر، ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، حافظ عبیداللہ چترالی اور حافظ بلال درانی شامل ہیں۔ ناظم اطلاعات حافظ عبدالواجد خان، ناظم مالیات قاسم افضل، سالار محمد عمیر ہوں گے۔ جے یو آئی سٹی کے نومنتخب امیر محمد افضل خان، سیکرٹری جنرل حاجی عرفان شجاع بٹ اور سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالواجد خان کے مطابق تمام یوسیز کے ذمہ داران کو 19 مارچ کو لاہور میں تحفظ آئین پاکستان کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں کام تیز کرنے اور عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 845204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845204/جے-یو-ا-ئی-ف-لاہور-کی-مجلس-عاملہ-کا-اعلان-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org