0
Tuesday 18 Feb 2020 09:42

حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کرپشن کی وجہ سے خطرے میں ہے، چودھری سرور

حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کرپشن کی وجہ سے خطرے میں ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سے صوبائی وزراء اور پارٹی عہدیداروں کی ملاقات، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت نہیں اپوزیشن اپنی کرپشن کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والی اپوزیشن قوم کی خیر خواہ نہیں، اپوزیشن کیخلاف ایک بھی کیس ہماری حکومت نے نہیں بنایا، سیاسی مخالفین ماضی میں خود ایک دوسرے کیخلاف کیس بناتے رہے ہیں۔
 
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمران جمہوریت کے نام پر قومی خزانہ خالی کرتے رہے، 22 کروڑ عوام کا فیصلہ ہے جنہوں نے کرپشن کی ہے ان کا احتسا ب ضرور ہوگا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم ملک و قوم کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، ہر شعبے میں انصاف و میرٹ حکومتی اولین ترجیح ہے۔ ملاقات میں صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، سنٹرل صدر تحریک انصاف اعجاز چودھری، مشیر وزیراعلی سلمان شاہ، ندیم بارا، عثما ن بسراء اور زبیر خان نیازی شر یک تھے۔
خبر کا کوڈ : 845209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش