0
Tuesday 18 Feb 2020 09:58

یورپی یونین بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر اٹھائے، علی رضا سید

یورپی یونین بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر اٹھائے، علی رضا سید
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ یورپی یونین بھارت کے ساتھ اپنے مذاکرات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھائے۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کے یورپی حکام سے مذاکرات کے موقع پر کہا کہ بھارتی افواج نے سات ماہ سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور وہاں کے مظلوم لوگوں کے بنیادی شہری حقوق بری طرح پامال ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سوبراھمنیم جےشنکر کل سے یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز برسلز میں یورپی حکام سے مذاکرات کر رہے ہیں جس میں وہ وزیراعظم نریندر مودی کی آئندہ ماہ کے یورپی قیادت سے بات چیت کے ایجنڈے کو حتمی شکل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً یورپی یونین کو چاہیے کہ اپنے مشنز مقبوضہ وادی روانہ کریں، دنیا کی بڑی طاقتیں فوری طور پر آگے آئیں اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکیں، مقبوضہ خطے سے بھارتی فوجوں کو واپس کیا جائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوایا جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی تیرہ مارچ کو برسلز میں یورپی حکام سے بات چیت کرنے کے لیے برسلز کا دورہ کریں گے۔ کشمیر کونسل ای یو نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ بلجیم کے دوران برسلز میں احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 845211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش