0
Tuesday 18 Feb 2020 10:26

نواز لیگ کا مارچ میں حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

نواز لیگ کا مارچ میں حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں ایسی ملک گیر تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا۔ عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت اور سیاست کا جنازہ نکال دیا، شہباز شریف جلد پاکستان آ رہے ہیں اور وہ ہی قائد حزب اختلاف رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ قومی حکومت کے حامی ہیں مگر مسلم لیگ نواز اس کا حصہ نہیں ہو گی، پی ٹی آئی کا پیدا کیا گیا بوجھ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ ملکی اور قومی مفاد میں تمام قوتوں کو ایک صفحہ پر ہونا چاہئے۔ عمران خان کو آٹا، چینی بحران پر اپنی کوتاہی تسلیم کرنے کے بعد مستعفی ہو جانا چاہئے۔ مڈٹرم الیکشن فوری طور پر ضروری ہیں، اگر تاخیر ہوئی تو اپوزیشن مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 845212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش