QR CodeQR Code

21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہو گا، انتونیو گوتریس

18 Feb 2020 10:45

لمز یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ترقی کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہو گا۔ انتونیوگوتریس نے لمز یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران نوجوان نسل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانا ہو گا، 21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہو گا۔

انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کا ہونا ضروری ہے، مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہو گا۔ انہوں نے دنیا کے بدلتے موسم کی صورتحال سے متعلق مزید کہا کہ آج کے دور کا سب سے بڑا مسئلہ ماحولیاتی آلودگی ہے، موسمیاتی تبدیلی کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 845216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845216/21-ویں-صدی-میں-نوجوانوں-کا-اقوام-متحدہ-اہم-کردار-ہو-گا-انتونیو-گوتریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org