QR CodeQR Code

سیاسی اتحادی مولانا کو صرف اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

18 Feb 2020 11:50

راولپنڈی میں گفتگو کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا کی سمجھ میں یہ بات دیر سے آئی ہے، امید ہے آئندہ مولانا دھرنا دھرنا کھیلنے سے باز رہیں گے، پی ٹی آئی عوامی مینڈیٹ اور قوم کا اعتماد لے کر حکومت میں آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہا کہا تھا مولانا فضل الرحمن دھرنے کے بعد اتحادیوں کی بے وفائی کا شکوہ کرتے نظر آئیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کے دھرنے کی ناکامی سے متعلق میری پیش گوئی سو فیصد درست ثابت ہوئی۔ راولپنڈی میں گفتگو کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج مولانا گنگنا رہے ہیں، جو درد ملا اپنوں سے ملا، غیروں سے شکایت کون کرے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ سیاسی اتحادی مولانا کو صرف اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کی سمجھ میں یہ بات دیر سے آئی ہے، امید ہے آئندہ مولانا دھرنا دھرنا کھیلنے سے باز رہیں گے، پی ٹی آئی عوامی مینڈیٹ اور قوم کا اعتماد لے کر حکومت میں آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 845230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845230/سیاسی-اتحادی-مولانا-کو-صرف-اپنے-فائدے-کے-لیے-استعمال-کر-رہے-ہیں-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org