QR CodeQR Code

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی ڈی آئی خان دھماکے کی شدید مذمت

18 Feb 2020 12:05

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ امن کے قیام میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، پولیس اہلکار کی شہادت پر انتہائی دکھ ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوںگے، امن کے قیام میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں کہا کہ پولیس اہلکار کی شہادت پر انتہائی دکھ ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلٰی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب امپرووائسڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) واحد محمود نے بتایا کہ کلاچی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا صبح تقریباً 7 بجکر 50 منٹ کے قریب ہوا، دھماکے سے جس پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا وہ پولیو کی ٹیم کی سکیورٹی پر مامور تھی۔


خبر کا کوڈ: 845232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845232/وزیراعل-ی-خیبر-پختونخوا-کی-ڈی-آئی-خان-دھماکے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org