QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، سوشل میڈیا صارفین کے خلاف اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ درج

18 Feb 2020 12:17

سری نگر میں پولیس ہیڈکوارٹرز سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون کی جانب سے متعدد سوشل میڈیا صارفین کے خلاف حکومتی احکامات نہ ماننے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے الزام پر متعدد مشتبہ افراد کے خلاف اپنی نوعیت کی پہلی ایک عام ایف آئی آر درج کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سری نگر میں پولیس ہیڈکوارٹرز سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون کی جانب سے متعدد سوشل میڈیا صارفین کے خلاف حکومتی احکامات نہ ماننے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ادھر آزادکشمیر حکومت کے ایک عہدیدار نے بھارتی اقدام کی مذمت کی اور اسے بڑے پیمانے پر حراست اور قتل کی طرح ایک اور سفاکانہ قدم قرار دیا ہے۔ اے جے کے حکومت کے ایک سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ یہ کہیں نہیں لیکن بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں ہوتا ہے کہ پوری آبادی پر اپنے حق کا اظہار کرنے پر مقدمہ کیا جاتا ہے، دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 845237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845237/مقبوضہ-کشمیر-سوشل-میڈیا-صارفین-کے-خلاف-اپنی-نوعیت-کا-پہلا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org