QR CodeQR Code

سندھ، ایک ماہ میں 400 والا ٹماٹر 5 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا

18 Feb 2020 13:39

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اب انہیں ٹماٹر کی اتنی قیمت بھی نہیں ملتی کہ کھیت سے منڈی تک فراہمی کا کرایہ پورا ہو، اس لئے اکثر مقامات پر اب ٹماٹر مویشیوں کی خوراک بن گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع بدین سمیت سندھ میں ایک ماہ قبل 400 روپے فی کلو قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹر صرف 5 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، بھاؤ نہ ہونے کے سبب کوڑے دانوں پر ٹماٹروں کے ڈھیر لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدین سمیت ملک بھر میں صرف ایک ماہ قبل 400 روپے فی کلو کی ہوشربا قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹر شدید ناقدری کا شکار ہو کر صرف پانچ روپے فی کلو ہوگیا ہے، جس کے باعث متعدد کاشتکاروں نے ٹماٹر منڈی میں فروخت کی بجائے کچرے کے ڈھیر کی نذر کر دیئے ہیں۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اب انہیں ٹماٹر کی اتنی قیمت بھی نہیں ملتی کہ کھیت سے منڈی تک فراہمی کا کرایہ پورا ہو، اس لئے اکثر مقامات پر اب ٹماٹر مویشیوں کی خوراک بن گیا ہے۔ کاشتکاروں کے مطابق خرید و فروخت میں عدم توازن، حکومتی عدم توجہی کے باعث ٹماٹر کے کاشتکاروں کی اکثریت اور ذرعی شعبہ تباہی سے دوچار ہے۔


خبر کا کوڈ: 845275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845275/سندھ-ایک-ماہ-میں-400-والا-ٹماٹر-5-روپے-فی-کلو-فروخت-ہونے-لگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org