0
Tuesday 18 Feb 2020 15:32

نسل نوء کو جدید نصاب سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، انتونیو گوتریس

نسل نوء کو جدید نصاب سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، انتونیو گوتریس
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے لاہور میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھی ملکوں میں مساوات نہیں ہے جس کی مثال یہ ہے کہ سلامتی کونسل کے صرف پانچ ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے، افراد اور ملکوں میں مساوات قائم کرنا آسان نہیں بلکہ طویل عمل ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اداروں کے درمیان مکالمے کا ہونا ضروری ہے، آزادی اظہار رائے، خوراک، رہائش اور سیاسی حقوق بھی انسانی حقوق کا حصہ ہیں، میں نے اپنے دورے میں کشمیر کی بات بھی کی ہے، بنیادی انسانی حقوق کا ہر جگہ احترام ہونا چاہیے۔
 
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ آج کے دور کا سب سے بڑا مسئلہ ماحولیاتی آلودگی ہے جسے سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہوں گے، پلاسٹک بیگز زمین کی زرخیزی میں کمی اور سمندری آلودگی کا باعث ہیں، ایک دفعہ استعمال ہونیوالے پلاسٹک پراڈکٹس پر پابندی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی اور نوجوانوں کو جدید نصاب سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 845291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش