0
Tuesday 18 Feb 2020 16:46

پاکستان کا کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم نصب ہے اور یہ 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ رعد 2 کے تجربے کے موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی بھی موجود تھے۔ کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بھی مبارکباد دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 845304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش