QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

18 Feb 2020 17:44

اجلاس جیسے ہی شروع ہوا اپوزیشن ارکان نے دوبارہ احتجاج شروع کردیا جس کے بعد سکیورٹی اہلکار اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان بھی اسمبلی ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے، اسی دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس دیر سے شروع ہونے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا تاہم تھوڑی دیر بعد اسپیکر مشتاق غنی اسمبلی میں آئے جس پر حکومتی ارکان نے کھڑے ہوکر اور ڈیسک بجاکر ان کا استقبال کیا۔ اجلاس جیسے ہی شروع ہوا اپوزیشن ارکان نے دوبارہ احتجاج شروع کردیا جس کے بعد سکیورٹی اہلکار اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان بھی اسمبلی ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے، اسی دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جبکہ ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ اسپیکر مشتاق غنی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ رولز کے تحت میرا اختیار، تنبیہ کرتا ہوں رویہ محتاط رکھیں تاہم ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 845313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845313/خیبرپختونخوا-اسمبلی-میں-حکومتی-اور-اپوزیشن-ارکان-گتھم-گتھا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org