QR CodeQR Code

چارسدہ میں مدرسہ کی چھت گر گئی، بچیوں سمیت 4 جاں بحق، 10 شدید زخمی

18 Feb 2020 18:51

مدرسہ چارسدہ کے پسماندہ علاقہ کانگڑہ میں گھر کے اندر قائم کیا گیا تھا جس میں علاقے کے بچے اور بچیاں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ مدرسہ کا کچا برآمدہ اسوقت منہدم ہوگیا جب درجنوں بچے قرآن پاک پڑھ رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقہ کانگڑہ میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچیاں بھی شامل ہیں۔ مدرسہ چارسدہ کے پسماندہ علاقہ کانگڑہ میں گھر کے اندر قائم کیا گیا تھا جس میں علاقے کے بچے اور بچیاں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مدرسہ کا کچا برآمدہ اسوقت منہدم ہوگیا جب درجنوں بچے قرآن پاک پڑھ رہے تھے۔ حادثہ وقوع پذیر ہونے کے بعد مقامی افراد نے نعشوں اور زخمی بچوں کو نکال کر مقامی ہسپتال پہنچایا، جبکہ بعض بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ مدرسہ کی چھت گرنے سے جاں بحق بچوں میں عصمت اللہ، عائشہ، بسمہ اور نبیلہ شامل ہیں۔ ان کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 845318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845318/چارسدہ-میں-مدرسہ-کی-چھت-گر-گئی-بچیوں-سمیت-4-جاں-بحق-10-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org