QR CodeQR Code

قائداعظم نے واضح کہا تھا ہم قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے خطہ حاصل کر رہے ہیں، قاری قاسم بلوچ

18 Feb 2020 18:56

مجلس احرار اسلام کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایک صدی پر محیط جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا تو اس لیے کہ یہاں لاالہ الا اللہ کی حکومت قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے قومی وسیاسی رہنماؤں کو الگ مسلم ریاست کے قیام کی اصل وجوہات معلوم کرنی چاہئیں اور بلاوجہ فکری انتشار کو ہوا نہیں دین چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس احرار اسلام لاہور کے جنرل سیکرٹری قاری محمد قاسم بلوچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کے اس بیان کہ ”پاکستان کو ہم نے مذہبی ریاست کے طور پر نہیں بنایا تھا بلکہ مسلم اکثریتی علاقوں کی بنیاد پر ضرور بات ہوئی تھی“ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ اور حقائق یہ بتاتے ہیں کہ ایسا ہرگز نہیں، بلکہ بانی پاکستان نے واضح طور پر متعدد بار یہ کہا کہ ہم قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے یہ خطہ حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر قمر الزمان کائرہ کے بیان پر قیاس کر لیا جائے تو پھر متحدہ ہندوستان میں رہنے میں کوئی حرج نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک صدی پر محیط جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا تو اس لیے کہ یہاں لاالہ الا اللہ کی حکومت قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے قومی وسیاسی رہنماؤں کو الگ مسلم ریاست کے قیام کی اصل وجوہات معلوم کرنی چاہئیں اور بلاوجہ فکری انتشار کو ہوا نہیں دین چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں جتنے مسائل سے واسطہ پڑا ہوا ہے ان کا واحد حل بانی پاکستان محمد علی جناح مرحوم کے ویژن کے مطابق اسلامی نظام نافذ کرنے میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 845319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845319/قائداعظم-نے-واضح-کہا-تھا-ہم-قرا-ن-سنت-کے-نفاذ-کیلئے-خطہ-حاصل-کر-رہے-ہیں-قاری-قاسم-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org