QR CodeQR Code

کتاب "حفظ موضوعی قرآن کریم" کا دوسرا ایڈیشن منظر عام پر آگیا

18 Feb 2020 19:08

ادارہ التنزیل کے سربراہ ڈاکٹر علی عباس نقوی کا کتاب کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت کے موقع پر کہنا تھا کہ قرآن کریم کو کتاب زندگی بنانے میں سرگرم عمل ادارہ التنزیل کی یہ کتاب نوجوان نسلوں اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کی کتاب "حفظ موضوعی قرآن کریم" کا دوسرا ایڈیشن منظر عام پر آگیا۔ قرآن کریم کو حقیقی طور پر کتاب زندگی بنانے اور قرآنی معاشرے کے قیام کیلئے سرگرم عمل ادارہ التنزیل کی مقبول ترین کتاب "حفظ موضوعی" کا دوسرا ایڈیشن منظر عام پر آ گیا۔ اس کتاب کے ذریعے آیات و روایات کے معارف کیساتھ روزانہ مطالعہ سے معارف قرآن و اہل بیت علیھم السلام سے آشنائی حاصل ہوتی ہے، اس میں قرآن کریم کے مختلف موضوعات پر 365 آیات ترجمہ، مختصر تشریح اور احادیث شامل ہیں اور قرآ ن کریم کی اہم اعتقادی، اخلاقی اور احکام سے متعلق مباحث کا ایک منظم اور باہدف مجموعہ بھی ہے۔

کتاب کے پہلے ایڈیشن نے بے حد عوامی مقبولیت حاصل کی اور مثبت نتائج مرتب کئے تاہم ایڈیشن کی عدم دستیابی کے باعث عوام کے بے حد اصرار کے بعد دوسرا ایڈیشن ترمیم و اضافے کیساتھ منظر عام پر آچکا ہے۔ ادارہ التنزیل کے سربراہ ڈاکٹر علی عباس نقوی کا کتاب کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت کے موقع پر کہنا تھا کہ قرآن کریم کو کتاب زندگی بنانے میں سرگرم عمل ادارہ التنزیل کی یہ کتاب نوجوان نسلوں اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 845321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845321/کتاب-حفظ-موضوعی-قرا-ن-کریم-کا-دوسرا-ایڈیشن-منظر-عام-پر-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org