0
Tuesday 18 Feb 2020 21:21

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی متولی حرم مطہر امام رضا (ع) حجۃ الاسلام احمد مروی سے ملاقات

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی متولی حرم مطہر امام رضا (ع) حجۃ الاسلام احمد مروی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام رضا (ع) کے روضے پر تولیت آستان قدس رضوی کے سربراہ حجت الاسلام احمد مروی (متولی حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام) کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے تاریخی شہر مشہد مقدس کے دورے پر آئے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ احمد مروی کے ساتھ ملاقات کی۔ علامہ مروی نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی آرزو تھی کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل اور رجعت پسندوں کے ذریعہ بنائی جانے والی داعش کے دہشت گردوں کا خاتمہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ غلط فہمی کا شکار تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے ساتھ مزاحمت کی راہ کو بند کر دے گا، مگر اس واقعے کے بعد مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد بڑھ گیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی سردار لشکر اسلام تھے، ان کی شہادت نے مقاومتی محاذ کو پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے دنیا بھر کے غیور مسلمانوں میں امریکہ کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ کر دیا ہے، شہید کا پاکیزہ لہو امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا باعث بنا ہے، جس کے ثمرات ہم نے پاکستان میں بھی ملاحظہ کئے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے تولیت آستان قدس رضوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 845345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش