0
Tuesday 18 Feb 2020 21:58

جی بی کو مسئلہ کشمیر سے الگ کیا جائے، گلگت بلتستان کی پارلیمانی جماعتوں کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط

جی بی کو مسئلہ کشمیر سے الگ کیا جائے، گلگت بلتستان کی پارلیمانی جماعتوں کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی پارلیمانی و سیاسی جماعتوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ جی بی کو مسئلہ کشمیر سے الگ کیا جائے، کیونکہ اقوام گزشتہ سات عشروں سے اپنی ہی قراردادوں پر عمل نہیں کر رہی۔ گلگت بلتستان کی پارلیمانی جماعتوں اسلامی تحریک پاکستان، مسلم لیگ نون، تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ 1947ء میں تقسیم برصغیر کے نتیجے میں بعض مسلم ریاستیں پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے والی تھیں لیکن بھارت نے ان ریاستوں پر جبری قبضہ کیا۔ جی بی کے لوگوں نے ڈوگرہ راج کو بھگا کر آزادی حاصل کی تھی جس کے بعد پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تو بھارت نے اقوام متحدہ میں اپیل کر دی جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کی قسمت کا فیصلہ مسئلہ کشمیر کے ساتھ منسلک ہو گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جی بی کی تمام سیاسی و پارلیمانی پارٹیاں سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرینگے۔ خط میں امریکہ کی جانب سے ڈیل آف سنچری کو بھی مسترد کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 845349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش