0
Tuesday 18 Feb 2020 22:05

حکومت اور ریاست ایک پیج پر ہیں تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا؟ سراج الحق

حکومت اور ریاست ایک پیج پر ہیں تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا؟ سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کو موقع دینے کی بات کرنے والے اب اس سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملکی آئین پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں ہوسکا اور موجودہ حکمرانوں نے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود کو بےبس اور بےاختیار سمجھتے ہوئے بار بار اپنی مجبوریوں کا اظہار کرتے ہیں جبکہ ملک سیاسی بحران سے دوچار ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور ریاست ایک پیج پر ہے تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا؟ 

عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ چکے ہیں۔ معیشت کو عملاً عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)، اوگرا اور نیپرا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک حکومت کو موقع دینے کی بات کرنے والے اب اس سے نجات کی دعائیں کر رہے ہیں جبکہ ہم 20 فروری سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں ملک بھر میں جلسے، جلوس اور مظاہرے کئے جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 845353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش