0
Tuesday 18 Feb 2020 22:16

سید علی زیدی کیخلاف مخصوص لابی سرگرم، وزارت سے محروم کئے جانیکا امکان

سید علی زیدی کیخلاف مخصوص لابی سرگرم، وزارت سے محروم کئے جانیکا امکان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ بحری امور سید علی زیدی کی وزارت خطرے میں پڑگئی ہے، ایک مخصوص لابی ان کیخلاف سرگرم ہوگئی ہے، ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا ہے کہ امکان ہے کہ جلد وفاقی وزیر سید علی زیدی کو وزارت سے محروم کر دیا جائے، جس کے بعد یہ وزارت حکومت کی ناراض اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو دی جاسکتی ہے اور یہ مطالبہ ایم کیو ایم کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ایک اہم اسلامی ملک کی اہم شخصیت نے بھی حکومت سے علی زیدی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس ملک کی خواہش ہے کہ علی زیدی کو کابینہ سے برطرف کیا جائے۔

واضح رہے کہ سعودی حکام نے مسلکی تعصب کی بنیاد پر کچھ عرصہ قبل وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اورسیز امور سید ذلفی بخاری کیخلاف بھی شکایات کی تھیں اور انہیں عہدے سے ہٹانے کی سفارش بھی کی تھی۔ عین ممکن ہے کہ حکومت علی زیدی کو قربانی کا بکرا بناکر ایک طرف اتحادی جماعت کو راضی کرلے اور دوسری جانب سعودی خوشنودی بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 845354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش