QR CodeQR Code

آمدن اور اثاثہ جات چھپانے والے ڈاکٹرز کیخلاف ایف بی آر کی کارروائی

18 Feb 2020 22:20

ایف بی آر نے ڈاکٹروں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔ ناظم آباد میں واقع ضیاء الدین میموریل اسپتال کو ڈاکٹرز کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے شہر کے 17 بڑے اسپتالوں سے ڈاکٹروں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔ نجی کلینک چلانے والے ڈاکٹروں کے ٹیکس ریکارڈ کی بھی چھان بین ہوگی۔ آمدن اور اثاثے چھپانے والے ڈاکٹروں کے خلاف ایف بی آر کا کریک ڈائون شروع ہوگیا۔ ریجنل ٹیکس آفس کراچی نے شہر کے 17 بڑے اسپتالوں سے ڈاکٹروں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔ ایف بی آر نے ڈاکٹروں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔ ناظم آباد میں واقع ضیاء الدین میموریل اسپتال کو ڈاکٹرز کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی کر دیا۔
 


خبر کا کوڈ: 845357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845357/آمدن-اور-اثاثہ-جات-چھپانے-والے-ڈاکٹرز-کیخلاف-ایف-بی-آر-کی-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org