0
Tuesday 18 Feb 2020 22:20

آمدن اور اثاثہ جات چھپانے والے ڈاکٹرز کیخلاف ایف بی آر کی کارروائی

آمدن اور اثاثہ جات چھپانے والے ڈاکٹرز کیخلاف ایف بی آر کی کارروائی
اسلام ٹائمز۔ ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے شہر کے 17 بڑے اسپتالوں سے ڈاکٹروں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔ نجی کلینک چلانے والے ڈاکٹروں کے ٹیکس ریکارڈ کی بھی چھان بین ہوگی۔ آمدن اور اثاثے چھپانے والے ڈاکٹروں کے خلاف ایف بی آر کا کریک ڈائون شروع ہوگیا۔ ریجنل ٹیکس آفس کراچی نے شہر کے 17 بڑے اسپتالوں سے ڈاکٹروں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔ ایف بی آر نے ڈاکٹروں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔ ناظم آباد میں واقع ضیاء الدین میموریل اسپتال کو ڈاکٹرز کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی کر دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 845357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش