QR CodeQR Code

سراج الحق کی کوئٹہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

18 Feb 2020 22:33

اپنے ایک تعزیتی بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، جو بے گناہ انسانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی کوئٹہ بم دھماکہ کی مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، جو بے گناہ انسانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی کوئٹہ بم دھماکہ کی مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 845362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845362/سراج-الحق-کی-کوئٹہ-دھماکہ-شدید-الفاظ-میں-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org