QR CodeQR Code

شام، صوبہ حلب کی مکمل آزادی کے بعد متعدد شمال مغربی علاقے بھی آزاد، 660 دہشتگرد ہلاک

18 Feb 2020 22:52

اتوار کے روز حلب کے شمالی شہر "صالات اللیرمون" میں قائم دہشتگردوں کے آخری ٹھکانے کی تباہی کے بعد شامی افواج نے شہر حلب کو باقیماندہ دہشتگردوں اور ان کیطرف سے جگہ جگہ نصب دھماکہ خیز مواد سے پاک کرنے کے بعد حلب شہر کی مکمل آزادی کا اعلان کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شامی افواج اور عوامی دفاعی فورسز نے شامی صوبے حلب کے شمال مغربی علاقوں میں پیشقدمی کرتے ہوئے مزید علاقوں کو بین الاقوامی دہشتگردوں کے کنٹرول سے آزاد کروا لیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے صوبہ حلب کی شمال مغربی ہائی وے M-64 پر واقع 3 قصبے "عنجارہ"، "حور" اور "القاسمیہ" بھی دہشتگردوں کے کنٹرول سے آزاد کروا لئے ہیں جبکہ اس شاہراہ پر جاری شامی افواج کی پیشقدمی کا ہدف "جبہۃ النصرہ" کے دہشتگردوں کے زیر کنٹرول اہم ترین شہر "قیتان" کی آزادی ہے۔

ذرائع کے مطابق شامی افواج حلب کے شمال مغربی علاقوں پر قبضے کے بعد شہر "الشیخ عقیل" میں قائم ترک فوج کی چوکی سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہیں جبکہ عرب ادارے "مرکز الاعلام الحربی" نے اعلان کیا ہے کہ ادلب اور حلب کے صوبوں میں جاری حالیہ آپریشن کے نئے مرحلے کے دوران 660 بین الاقوامی دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں تاہم شامی دہشتگرد گروپس کیساتھ وابستہ خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ ادلب کے شمال مغرب میں واقع شہر "الدانا" اور "سرمدا" میں ترک افواج نے 2 مزید فوجی اڈے قائم کر لئے ہیں۔



واضح رہے کہ اتوار کے روز حلب کے شمالی شہر "صالات اللیرمون" میں قائم دہشتگردوں کے آخری ٹھکانے کی تباہی کے بعد شامی افواج نے شہر حلب کو باقیماندہ دہشتگردوں اور ان کیطرف سے جگہ جگہ نصب دھماکہ خیز مواد سے پاک کرنے کے بعد حلب شہر کی مکمل آزادی کا اعلان کر دیا تھا جبکہ بین الاقوامی دہشتگردوں کخلاف گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری آپریشن کے دوران شامی افواج کیطرف سے انتہائی تیزی کیساتھ پیشقدمی اور بین الاقوامی دہشتگردوں کی شدید پسپائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مطالبہ کیا ہے کہ شامی افواج جاری ماہ کے آخر تک آزاد شدہ علاقوں کا کنٹرول دوبارہ دہشتگردوں کے حوالے کر کے خود ان علاقوں سے نکل جائے۔


خبر کا کوڈ: 845372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845372/شام-صوبہ-حلب-کی-مکمل-آزادی-کے-بعد-متعدد-شمال-مغربی-علاقے-بھی-آزاد-660-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org