QR CodeQR Code

شام، 10 سالوں کے بعد حلب کی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوبارہ فعال ہو گئی

18 Feb 2020 23:17

سال 2011ء میں شام پر بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے اور اکثر شامی علاقوں پر قبضے کے بعد سے حلب کی یہ بین الاقوامی ایئرپورٹ غیرفعال ہو چکی تھی جبکہ اب حلب کی مکمل آزادی کے فورا بعد ہی اس ایئرپورٹ کو آپریشنل کر دیا جائے گا جو شامی آسمان کے مکمل طور پر محفوظ ہونے کی علامت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے وزیر حمل و نقل علی حمود نے بین الاقوامی دہشتگردوں کے کنٹرول سے حلب شہر کی مکمل آزادی کے بعد حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دوبارہ فعال ہونے کی خبر دی ہے۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق علی حمود نے کہا ہے کہ جاری ہفتے میں بدھ کے روز حلب سے دمشق کیلئے ایک دوطرفہ پرواز اُڑے گی جسکے بعد مصر کے دارالحکومت قاہرہ کیلئے مستقل بنیادوں پر پروازوں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا جبکہ چند روز قبل ہی حلب کے گورنر حسین دیاب نے بھی اپنے ایک بیان میں اطلاع دی تھی کہ حلب کی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلئے تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے تاہم سکیورٹی خطرات کے ٹلتے ہی اس ایئرپورٹ کو فعال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سال 2011ء میں شام پر بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے اور اکثر شامی علاقوں پر قبضے کے بعد سے حلب کی یہ بین الاقوامی ایئرپورٹ غیرفعال ہو چکی تھی جبکہ اب حلب کی مکمل آزادی کے فورا بعد ہی اس ایئرپورٹ کو آپریشنل کر دیا جائے گا جو شامی آسمان کے مکمل طور پر محفوظ ہونے کی علامت ہے تاہم یہ ایئرپورٹ 3 سال قبل بھی شامی افواج کے ہاتھوں دہشتگردوں کے کنٹرول سے آزاد ہو ئی تھی لیکن تب حلب شہر کے اندر دہشتگردوں کی موجودگی کی وجہ سے اس ایئرپورٹ پر پروازوں کو دوبارہ شروع نہیں کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ حلب کی یہ ایئرپورٹ شام کی دوسری بڑی ایئرپورٹ ہے۔


خبر کا کوڈ: 845377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845377/شام-10-سالوں-کے-بعد-حلب-کی-انٹرنیشنل-ایئرپورٹ-دوبارہ-فعال-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org