QR CodeQR Code

پاراچنار، نوجوانوں کیجانب سے غریب لوگوں کیلئے مفت کھانے کا اہتمام

18 Feb 2020 23:30

کھانا روزانہ کی بنیاد پر دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک مہیا کیا جائے ہوگا، جس میں غریب، نادار اور بے سہارا لوگوں کو مفت کھانا مہیا کیا جاتا ہے۔ اس دسترخوان کا اہتمام نوجوانان ہزارہ محلہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر میں غریب و نادار افراد کیلئے نوجوانوں نے انتہائی احسن اقدام اٹھاتے ہوئے دسترخوان امام حسن علیہ السلام کے عنوان سے مفت کھانے کا بندوبست کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ہزارہ محلہ پاراچنار میں دسترخوان امام حسن علیہ السلام کے نام سے روزانہ مفت کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک مہیا کیا جائے ہوگا، جس میں غریب، نادار اور بے سہارا لوگوں کو مفت کھانا مہیا کیا جاتا ہے۔ اس دسترخوان کا اہتمام نوجوانان ہزارہ محلہ کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم اس میں تمام مخیر حضرات سے بھی اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔ نوجوانوں کے اس احسن اقدام کو عوام نے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 845380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845380/پاراچنار-نوجوانوں-کیجانب-سے-غریب-لوگوں-کیلئے-مفت-کھانے-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org