0
Tuesday 18 Feb 2020 23:23

اشرف غنی دوسری مدت کیلئے افغانستان کے صدر منتخب

اشرف غنی دوسری مدت کیلئے افغانستان کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ افغان الیکشن کمیشن نے 6 ماہ بعد ڈاکٹر اشرف غنی کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ستمبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے افغان انڈیپینڈنٹ الیکشن کمیشن نے میڈیا کو بتایا کہ نو منتخب صدر کو 50.6 فیصد ووٹ ملے جبکہ حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ کو 39.52 فیصد ووٹ ہی حاصل کرسکے۔ قبل ازیں 23 دسمبر کو حاصل ہونے والے ابتدائی نتائج سے صدر اشرف غنی کی کامیابی صاف نظر آرہی تھی تاہم حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ نے ابتدائی نتائج پر اعتراضات اُٹھاتے ہوئے صدارتی انتخاب کو فراڈ قرار دیا تھا جبکہ حتمی نتائج میں دو ماہ کی تاخیر ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی نتائج کے اعلان میں تاخیر کی وجہ اعتراضات کی درخواستوں کو نمٹانا تھا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں ہونے والے صدارتی الیکشن کو امن و امان کی مخدوش حالت کے باعث بار بار معطل کیا جاتا رہا ہے اور بالآخر کافی تاخیر کے بعد گذشتہ برس 28 ستمبر کو صدارتی الیکشن کا انعقاد ہوا تھا جس کے ابتدائی نتائج کا اعلان دسمبر میں کیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 845381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش