0
Wednesday 19 Feb 2020 00:43
امریکہ، انڈیا اور اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں

 مجھے برہنہ کر کے تشدد کیا جاتا تھا لیکن مجھے توڑا نہیں جا سکا، جاوید ہاشمی کا انکشاف

 مجھے برہنہ کر کے تشدد کیا جاتا تھا لیکن مجھے توڑا نہیں جا سکا، جاوید ہاشمی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سینئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے تو دھرنے کے حوالے سے عمران خان اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں پر بھی لگایا جائے۔ عدالت نے مشرف کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دے کر آئین کے آرٹیکل 6 کی وضاحت کردی ہے، اپوزیشن چاہے کچھ بھی نہ کرے تو بھی عمران خان کی حکومت گرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، تاریخ کا سب سے بڑا جدید کرپشن سکنڈل یہ ہے کہ گندم اور چینی کے گودام بھرے پڑے ہیں، صرف کاغذات میں ایکسپورٹ اور امپورٹ ہو رہی ہے، مہنگائی کرنے والے عوام کی جیبوں پر ڈاکے مار کر اربوں روپے کما رہے ہیں لیکن عمران خان مجبور ہیں کہ ان مافیاز کے خلاف ایکشن نہیں لے سکتے، یہ مافیاز وزیراعظم کے انویسٹرز ہیں اور حکومتی فیصلے بھی وہی کر رہے ہیں، وہ دن قریب آنے والا ہے جب عمران خان اپوزیشن کے ساتھ کنٹینر پر کھڑے ہوکر جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے جدوجہد کر رہے ہوں گے۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جوکہ ناکام رہے گی۔تحریک انصاف کے دھرنے پر قومی ٹریبونل بناکر مجھے، عمران خان اور جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام سمیت تمام متعلقین کو بلایا جائے اور تحقیقات کی جائیں کہ سازش کس نے کی،؟ عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے کی ہدایت مل چکی ہے جس پر میں ناراض ہو کر ملتان آگیا۔ عارف علوی، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور شیریں مزاری ساری داستان کے گواہ ہیں۔میں آج بھی کہتا ہوں کہ موجودہ حکومت کو نہ گرایا جائے۔


جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور معیشت کو لٹو کی طرح گھمایا جا رہا ہے، امریکہ، انڈیا اور اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں، آج پہلی بار بتا رہا ہوں کہ مجھے برہنہ کر کے تشدد کیا جاتا تھا لیکن مجھے توڑا نہیں جا سکا۔ پاکستان، جمہوریت اور عوام کے لئے جدوجہد میری زندگی کا مشن رہا، نوازشریف کی قربانیاں لازوال ہیں لیکن وہ سٹیل کا بنا ہوا نہیں۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے حوالے سے تاریخی فیصلہ سنا دیا اور بتا دیا کہ غداری کیا ہوتی ہے، عمران خان نے بھی ماضی میں کئی بار کہا ہے کہ مشرف آئین کے غدار ہیں، مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بھی عمران خان نے ایسی ہی بات کی ایسی صورتحال میں میں نے استعفی دے دیا تھا۔ میرے ساتھ عارف علوی، شاہ محمود قریشی ودیگر بھی یہی چاہتے تھے کہ غیرآئینی کام نہ کیا جائے۔ جاویدہاشمی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران عمران خان اسمبلی اڑانے اور آئین کی خلاف ورزی کی کوشش کی، میں ناراض ہو کر دھرنا چھوڑ آیا عمران خان مجھے مناکر واپس لے گئے، عمران خان نے مجھے بتایا کہ اسمبلیوں اور پی ٹی وی پر حملوں کی ہدایت ملی ہے، اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے عمران خان، مجھے اور اس وقت کے جرنیلوں کو بلایا جائے اور تحقیقات کی جائی ملک میں جو حالات جا رہے ہیں بہت ہی خراب ہیں۔

جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ اس حکومت کو گرانے کی کوئی ضرورت نہیں، اگر عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو حالات زیادہ خراب ہو جائیں گے، حکمران میڈیا کو کنٹرول کرنے کے بعد سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، میڈیا کا مستقبل تباہ کر دیا گیا، پورے ملک میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا 126 دن کے دھرنے پر قومی ٹریبونل بناکر تحقیقات کی جانی چاہیے، عمران خان کو بھی گرانا بہت آسان ہے عمران خان جان بوجھ کر استعمال ہو رہے ہیں۔ امریکہ، انڈیا ودیگر ممالک کا گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ حکومت گرانے کے بجائے ان ہاوس تبدیلی لائی جائے، گرتی ہوئی حکومت کو بچانے کی بات کر رہا ہوں، یہ حکومت تو دو نفلوں کی مار ہے، وزیراعظم عمران خان مافیاز کو جانتے ہوے بھی خاموش کیوں ہیں، ملک کے نمبر ون لوگوں نے کہا کہ سیاست میں رہنا ہے تو شوگر مل لگا لوں، گندم اور چینی کے گودام بھرے پڑے ہیں صرف کاغذات میں ایکسپورٹ اور امپورٹ ہو رہی ہے۔ 91 سالہ نواز شریف کی والدہ اگر لندن جا سکتی ہیں تو مریم کو روکنا زیادتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 845385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش