QR CodeQR Code

کرونا وائرس کا شبہ ملتان کے میاں بیوی اور بیٹی نشتر داخل

19 Feb 2020 01:22

نیو ملتان کے رہائشی اقبال ان کی بیوی حمیرا اور بیٹی سائرہ کو داخل کیا گیا جنہیں کرونا وائرس کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے، جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ سائرہ چائنا سے پندرہ روز قبل واپس ملتان پہنچی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے شبہ میں ملتان کے رہائشی خاندان کے تین افراد نشتر ہسپتال داخل، زیرعلاج مشتبہ مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی، تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں سوموار کی صبح نیو ملتان کے رہائشی اقبال ان کی بیوی حمیرا اور بیٹی سائرہ کو داخل کیا گیا، جنہیں کرونا وائرس کے شبہ میں آئیسولیشن وارڈ منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے، جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ سائرہ چائنا سے پندرہ روز قبل واپس ملتان پہنچی تھی، جبکہ تین روز سے سائرہ سمیت اس کے والدین کو سانس میں تنگی، کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار کی شکایت تھی، ادھر کرونا وائرس کے شبہ میں بدستور ملتان کا رہائشی خرم اور محمود آئیسولیشن وارڈ میں پہلے سے زیرعلاج ہیں۔ نشتر ہسپتال میں زیرعلاج مشتبہ مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے اور اب تک داخل اور ڈسچارج ہونے والے تمام افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔


خبر کا کوڈ: 845392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845392/کرونا-وائرس-کا-شبہ-ملتان-کے-میاں-بیوی-اور-بیٹی-نشتر-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org