QR CodeQR Code

لاہوریوں کی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاؤں گا، انتونیو گوتریس

18 Feb 2020 23:24

عثمان بزدار نے انتونیو گوتریس کو پنجاب کے ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ پنجاب ثقافتی حسن سے مالا مال ہے، لاہوریوں کی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاؤں گا۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا حضوری باغ پہنچنے پر استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر کی جانب سے انتونیوگوتریس کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں بلوچی، چولستانی، پنجابی موسیقی اور ثقافتی شو پیش کیا گیا۔ عثمان بزدار نے انتونیوگوتریس کو پنجاب کے ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ پنجاب ثقافتی حسن سے مالا مال ہے، لاہوریوں کی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاؤں گا۔

عثمان بزدار نے یو این سیکرٹری جنرل کو دورہ لاہور کی تصویری البم پیش کی، سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تصویری البم دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتونیو گوتریس کو شاہی قلعہ کی پینٹنگ بھی پیش کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ کرتار پور راہداری دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا۔


خبر کا کوڈ: 845393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845393/لاہوریوں-کی-مہمان-نوازی-کا-لطف-برسوں-نہیں-بھلا-پاؤں-گا-انتونیو-گوتریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org